اُردو پوائنٹ پکوان

بگار چکن


اجزاء: چکن 1.5کلو گرام محفوظ کی ہوئی سیچوآن ویجی ٹیبل 50گرام کالے رنگ کیسوئی سوس 1.5گرام ابالی ہوئی چربی 50ملی لیٹر سالٹ 75گرام بغیر چربی کے بیف 75گرام سرکہ 15ملی لیٹر پنجنٹ سوس 1.5ملی لیٹر پیپر کارن سالٹ دس گرام ادرک 1.5گرام پرزے پرزے کیا ہوا پیاز 7.5گرام ویکس پیپر کے کئی شیٹ کنول کے پتے۔ کچھ مٹی۔ پٹ سن کی کچھ رسیاں گیلے کپڑے کا ایک ٹکڑا ایم ایس جی 1.5گرام ترکیب تیاری: چکن کو دھو کر خشک کر لیں۔ اس کے پروں ، ٹانگوں اور گردن کی ہڈی تو ڑ یں۔ ٹانگوں کے گوشت پر تیز چاقو سے نشان لگائیں (*) چکن کو پیپر کارن اورنمک کا آمیزہ ملیں۔ ادرک، چلی سوس اور سرکہ باہم ملائیں ، چکن میں بھر دیں۔ اس کو15منٹ چکن کے اندر رہنے دیں۔ اور پھر نکال دیں۔ کنول کے پتے ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔ پکانے کی ترکیب: پین کو تیز آگ پر گرم کر یں۔ چربی ، بیف اور پیاز اکٹھے سٹر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ ادھ پکے ہو جائیں۔ کٹی ہوئی محفوظ سبزی ، سرکہ اور ایم ایس جی ڈال دیں۔ پکنے کے بعد ایک طرف رکھ دیں۔ چکن میں بیف میں بھر یں۔ اس کو پہلے چربی میں اور پھر کنول کے پتوں میں لپیٹ دیں۔ اس کے اوپر کنول کے پتوں کی ایک اور تہہ چڑھائیں۔ ان کو آپس میں رسیوں سے باندھ دیں۔ اب مٹی کونمکین پانی سے گوندھیں اور اسے گیلے کپڑے پر پھیلا دیں۔ چکن کو اس کپڑے میں ملفوف کر دیں۔ مٹی چکن کی طرف ہو۔ جب مٹی پٹ سن کر رسیوں سے چپک جائے۔ کپڑا ہٹا لیں۔ اب اس تمام چیزوں کو ویکس پیپر میں لپیٹیں اور اس پر تین ملی میٹر مٹی کی تہہ جمائیں ۔ روسٹ کرنے کے لیے مصنوبر کی لکڑی جلائیں۔ چکن کو پندرہ منٹ آگ پر رکھیں۔ پھر چکن کو صنوبر کی لکڑی سے ڈھانپ دیں۔ اور آدھا گھنٹہ روسٹ کر یں۔ اب چکن کو آگ کے اندر سے نکال کے آگ کے اوپر رکھ دیں۔ پھر چکن کو دو گھنٹے تک گرم راکھ میں دبائے رکھیں۔ مٹی ہٹائیں۔ پتے ہٹائیں۔ اور پلیٹ میں رکھ کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ