اُردو پوائنٹ پکوان

بطخ کی فرائی ٹانگیں ٹماٹر سوس


اجزاء: بطخ کی ٹانگیں 400گرام باقلے کی ہری پھلیاں 50گرام ٹماٹر سوس 50ملی لیٹر ایم ایس جی دس گرام چینی 20گرام پسی ہوئی کالی مرچ 3.5گرام سوپ سٹاک 500ملی لیٹر پیاز 100گرام انڈے دو عدد پنجنٹ سوس 50ملی لیٹر سرکہ دس ملی لیٹر کارن سٹارچ 25گرام آئل 150ملی لیٹر ترکیب تیاری: بطخ کے ٹانگوں سے بڑی ہڈیاں نکال دیں۔ بغدے کی پشت سے گوشت کو تھپتھپا کر ڈھیلا کر لیں۔اور ہلکے سے نشان لگائیں۔ نمک ، ایم ایس جی، سرکے اور پسی ہوئی کالی مرچ کا مصالحہ ان میں رچائیں۔ پیاز کی کترنیں بنائیں۔ ایک پیالے میں انڈے اور کارن سٹارچ یکجا کر یں۔ بطخ کی ٹانگوں پر خشک کارن سٹارچ کی ہلکی سی تہہ جما دیں۔ او رپھر انڈے کی آمیزے میں ڈبوئیں۔ ہر ٹکڑے پر اچھی طرح لیپ کر دیں۔ پکانے کی ترکیب: آئل پین میں گرم کر یں۔ جب گرم ہو جائے اس میں بطخ کی ٹانگیں چھوڑ دیں۔ اور یہاں تک فرائی کریں کہ پک جائے نکال لیں۔ تھوڑے سے تیل کے ساتھ پین کو پھر آگ پر رکھیں۔ پیاز سٹر فرائی کر یں۔ جب گولڈن براؤن رنگ کا ہو جائے اس میں باقلے کی ہری پھلیاں ، سرکہ ، پنجنٹ سوس، ٹماٹر سوس، نمک ، چینی اور 50ملی لیٹر سوپ اس میں ڈال دیں۔ بطخ کی ٹانگیں پکانے کیلیے اس میں شامل کر یں۔ جب سوس پک کر نیچے بیٹھ جائے بطخ کی ٹانگیں نکال لیں۔ ان کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پلیٹ میں ترتیب سے لگا دیں۔ جوس کو پین میں گاڑھا کر یں تھوڑے سی کارن سٹارچ کے ساتھ اور بطخ کی ٹانگوں پر گرا دیں۔ پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ