اُردو پوائنٹ پکوان

برمیز کھاﺅ سے


ایک پین میں دہی، بیسن،نمک، کوکونٹ کریم، ہلدی اور پانی ڈال کر پکائیں۔
فرائی پین میں ایک باﺅل تیل گرم کرلیں۔پھر اس میں زیرہ ، کٹی لال مرچ، کری پتہ،سلائس لہسن،کٹی پیاز اور میتھی دانے کا بگھار بنائیں۔
اب کڑاہی کو بگھار لگا کر مزید پکنے دیں۔
سالن کے لئے:
گرم تیل میں پیاز کو فرائی کرلیں۔اتنا کہ براﺅن ہوجائے تو چوراکرکے الگ رکھیں۔
گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر اس میں نمک شامل کرکے اُبال لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اُبلا گوشت ، تلی،پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ،زیرہ، ہلدی، نمک، لال مرچ پاﺅڈر، دھنیا پاﺅڈر اور گرم مصالحہ پاﺅڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
پھر اس میں پھینٹا ہوا دہی شامل کرکے مزید بھونیں اور علیحدہ رکھیں۔
کھاﺅ سے کے لئے:
اسپیگیٹھی کو نمک اور پانی ڈال کر اُبالیں۔
گارنش کے لئے:
فرنچ فرائز کو تین حصوں میں کر دیں۔ پھر اس میں مختلف رنگ شامل کرکے فرائی کرلیں۔
ہری مرچوں کو سلائس میں کاٹ لیںاور کرسپی فرائی کریں۔
ہرا دھنیا کو باریک کاٹ لیں۔
رنگزچپس کو گرم تیل میں فرائی کریں۔
لہسن کے جوےس سلائس میں کاٹ کر فرائی کرلیں۔
کھاﺅ سے بنانے کے لئے:
ایک بڑے باﺅل میں اُبلی اسپیگیٹھی ڈالیں۔ اوپرسے کڑاہی ڈال کر بیف کا سالن شامل کریں۔
اب تلی پیاز،فرنچ فرائز، تلے لہسن، تلی ہری مرچ،باریک کٹا دھنیا،فرائیڈرنگزچپس اور مونگ پھلی سے گارنش کرکے سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ