اُردو پوائنٹ پکوان

بامبو شوٹس اینڈ مشرومز


اشیاء: کونپلیں بانس دس عدد کھمبیاں دس عدد آئل آدھا کپ سویا سوس پانچ چمچ چینی ایک چمچ ترکیب: بانس کی کونپلوں میں تین منٹ ابالیں اگر ڈبے میں بند والی بانس کی کونپیں استعمال کر یں تو انہیں ابالنے کی ضرورت نہیں وہ پہلے ہی ابلی ہوں گی۔ ناس کی کونپلوں کو فرنچ فرائی کئے ہوئے آلوؤں کی شکل میں کاٹ لیں ۔ کھمبیوں کو دھو کر صاف کر لیں۔ بانس کی کونپلوں کو چھ چمچ تیل میں دو منٹ فرائی کر یں اورپھر باہر نکال لیں ۔ بانس کی کونپلوں کو چھ چمچ تیل میں دو منٹ فرائی کر یں اور پھر باہر نکال لیں ۔ کھمبیوں کو دو منٹ تک تیل میں فرائی کر یں اورپھر باہر نکال لیں ۔ اس کے بعد چینی ملا دیں ۔ اس کے ساتھ سویا سوس اور چار چمچ پانی بھی۔ تب بانس کی کونپلیں بھی اس میں ملا دیں اور پندرہ منٹ ابلنے دیں ۔ پھر گرم گرم پیش کر یں۔ چینی عام طور پر خشک کھمبیاں استعمال کر تے ہیں۔ا گر خشک کھمبیاں استعمال کی جائیں تو ان کے سلائس کرنے سے پہلے آدھا گھنٹہ کو بھگو دیں ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ