اُردو پوائنٹ پکوان

آدھا بُھنا باریک کُترا ہوا چکن


اجزاء: مرغ کا سینہ 200گرام سرکہ دس ملی لیٹر پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ 25گرام باریک کترے ہوئے چینی پیاز سکالئین اور ادرک آدھی انڈے کی سفیدی چربی پگھلی ہوئی 75ملی لیٹر بانسی کونپلیں 200گرام ایم ایس جی دس گرام ترکیب تیاری: مرغ کا گوشت عمدہ کترنوں میں کاٹیں۔ انڈے کی سفیدی اور کارن سٹارچ سلیوشن ایک پیالے میں ملائیں۔ بانسی کونپلیں بھی باریک کاٹ کر ابلتے پانی میں مقشر کر یں۔ پکانے کی ترکیب : درمیانہ درجے کے ٹمپریچر پر پین میں چربی گرم کر یں۔ یہ خیال رکھیں کہ ڈالتے وقت چربی زیادہ گرم نہ ہو ورنہ مرغ کا گوشت سخت ہو جائے گا۔ مرغ کا گوشت ڈالیں اور آہستہ آہستہ چمچہ چلائیں کہ گوشت کی کترنیں الگ الگ رہیں جب تقریباََ پک جائے آگ سے ہٹا کر نکال لیں۔ پین دوبارہ گرم کر یں اور اس میں آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہو جائے اس میں سکالئین اورپھر بانسی کونپلیں ڈالیں۔ آہستہ آہستہ سٹر فرائی کر یں۔ اس ڈش کو متبادل سبزیوں سے مختلف بنایا جا سکتا ہے۔ بین کی کونپلیں اسپاراگس ، مٹر، ہری گول مرچیں اور دوسری سبزیاں بجائے بانسی کونپلوں کے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ