اُردو پوائنٹ پکوان

چاؤمین


اجزاء: کارن 100گرام سپگاٹی 20گرام آئل دو کھا نے کے چمچ پیاز(باریک کاٹ لیں) آدھی پیالی گاجرین(باریک کٹی ہوئی) چوتھائی پیالی ٹماٹر(کٹے ہوئے) آدھی پیالی مشروم(باریک کٹی ہوئی) چوتھائی پیالی لہسن کے پیسٹ ایک چائے کا چمچ تیج پات دو عدد چیز دو کھانے کے چمچ ترکیب: سوس بنانے کے لئے تیل گرم کر یں اور دو منٹ پیاز فرائی کر کے لہسن کی پیسٹ ڈالیں۔ ابلے ہوئے کارن ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ مشروم اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ پکائیں۔ گاجریں، تیج پات، نمک اور آدھی پیالی پانی ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر آنچ بندکر دیں۔ سپگاٹی کو نمکین پانی میں گلاکر چھان لیں اور اسے سرونگ ڈش میں ڈالیں۔ سوس کو سپگاٹی پر ڈالیں اور چیز ڈال کر سرو کر یں۔ نوٹ: بہتر نتائج کے لئے سپگاٹی کو ایک کھانے کا چمچ تیل میں درمیانی آنچ پر دو منٹ بھون لیں۔ پھر سوس ڈال کر مزید تین منٹ بھونیں اور ہلکی آنچ پر دم دے دیں(پانچ منٹ)
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ