اُردو پوائنٹ پکوان

سلپری میٹ سلائس


اجزاء: گوشت 125گرام سرکہ تھوڑا سا لہسن 10گرام پیاز کٹے ہوئے 10 گرام سوئی ساس 10ملی لیٹر آئل 40ملی لیٹر سٹاک 50 ملی لیٹر نمک حسب ذائقہ کارن سٹارچ اور انڈے کی سفید ی کا آمیزہ 100گرام ترکیب: گوشت کے سلائس بنائیں ۔ ایک پیالے میں گوشت کے سلائس ذرا سی سوئی ساس ،سرکہ اور نمک کی ایک چٹکی ملائیں۔ اب کارن سٹارچ اور انڈے کی سفیدی والا آمیزہ ملا کر مکس کریں۔ دو سرے پیالے میں سوئی ساس سرکہ ایم ایس جی حسب ذائقہ نمک، سرکہ، سٹاک ،پیاز، لہسن اور ذرا ساکارن سٹارچ ملائیں۔فرائی پین تیز آگ پر رکھیں اور اس میں تیل ڈال کر اتنا گرم کریں کہ اس کے بلبلے اٹھنے لگیں۔اس میں گوشت کے سلائس ڈال کر پکنے تک فرائی کریں۔ گوشت کی رنگت سنہری ہو جائے تو آگ سے ہٹا کر تیل نکال دیں۔فرائی پین کو پھر تیز آگ پر رکھیں آئل اس میں اتنا ڈالیں کہ فرائی پین کی تہہ ڈھک جائے اور اتنا گرم کریں بلبلے کہ چھوڑنے لگے۔ مرکب ساس ڈال کر جوش دلائیں ۔ فرائی کئے ہوئے گوشت سلائس ان میں ڈال کر سٹر کریں۔ جب گوشت کے قتلے ساس سے کوٹ ہو جائیں۔ تو پلیٹ میں ڈال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ