اُردو پوائنٹ پکوان

سیویاں قیمہ کے ساتھ


اجزاء : مغز (بین تھریڈ) 200گرام ساکا لئین (چینی پیاز) 10گرام ادرک پانچ گرام سرکہ 25ملی لیٹر چلی بین پیسٹ 25گرام سٹاک 250ملی لیٹر قیمہ 150گرام لہسن پانچ گرام چلی پاؤڈر 1گرام سوئی سوس 40ملی لیٹر ایم ایس جی پانچ گرام ویجی ٹیبل آئل ڈیپ فرائنگ کے لئے 1.5لیٹر (100ملی لیٹر صرف ہوگا) ترکیب تیاری: پیاز ، ادرک اور لہسن عمدہ طریقہ سے کاٹ لیں۔ پکانے کی ترکیب؛ تیز آنچ پر پین رکھیں۔ آئل ڈالیں ۔ جوش دلائیں۔ مغزڈیپ فرائی کر یں۔ آگ تیز ہو۔ آئل کھول رہا ہو۔ الگر آئل زیادہ گرم نہ ہو گا تو مغز سخت ہو جائے گا۔ اتنا آئل نکال لیں 75ملی لیٹر پین میں رہ جائے۔ اس میں قیمہ ڈال دیں۔ سٹر فرائی کر یں۔ یہاں تک کہ پک جائے۔ تب اس میں چلی بین پیسٹ ڈال دیں اور سٹر کر یں۔ اس میں پیاز (سکالئین ) ادرک ، لہسن اور چلی پاؤڈر ڈال دیں اور ہلکا سٹر کر یں۔ اب اس میں سرکہ سٹاک ، سوئی ساس اور فرائی کیا ہوا مغز ڈالیں ۔ جب ساس گاڑھی ہو جائے ایم ایس جی شامل کر دیں۔ پوری طرح سے مکس کر یں۔ ڈش میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ