اُردو پوائنٹ پکوان

سٹیوڈ فرائڈ سٹیمڈ میٹ


اجزاء: گوشت 250گرام ایم ایس جی /1گرام پیاز پانچ سینٹی میٹر لمبائی میں کاٹیں ویجی ٹیبل آئل 25ملی لیٹر سٹاک دس ملی لیٹر نمک 0.5گرام سرکہ دس ملی گرام تازہ ادرک کے سلائس تین عدد گریوی(یخنی) دس ملی لیٹر پکانے کی ترکیب: گوشت کو تیار کی ہوئی یخنی میں سٹیو کر یں۔ دم پخت کر یں یہاں تک کہ پک جائے ۔ اس کو آگ پر سے اتار لیں۔ اور دوبارہ استعمال کے لیے گریوی (یخنی ) محفوظ کر لیں۔ ووک کو تیز آگ پر سے اتار لیں۔ اور دوبارہ استعمال کے لیے گریوی (یخنی ) محفوظ کر لیں۔ ووک کو تیز آگ پر 30سیکنڈ کے لئے رکھیں۔ ان میں تیل ڈال دیں اور مزید 30سیکنڈ گرم کر یں۔ کھال کی طرف سے گوشت کو فرائی کر یں یہاں تک کہ اس پر چھریاں پڑ جائیں اور لال ہو جائے۔ آگ سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ فرائی کئے ہوئے گوشت کو تقریباََ 0.5سینٹی میٹر موٹے فیتوں میں کاٹیں۔ گوشت کے ان فیتوں کو برتن میں سلیقہ سے لگا دیں۔ ادرک ، پیاز ، سوئی سوس ، سٹاک اور سرکہ شامل کر دیں ۔ سٹیمر میں رکھ دیں۔ سٹیم دیں یہاں تک کہ گوشت پک جائے۔ اب گوشت کو پلیٹ میں اس طرح الٹ دیں کہ گوشت کا نچلا حصہ اوپر ہو جائے ۔ نیچے سے اوپر برتن ہٹا لیں اور گوشت کو پلیٹ ہی میں رہنے دیں ۔ پلیٹ میں جوگریوی اکٹھی ہو جائے اس کو پین میں ڈال کر ابا لیں۔ اس میں ایم ایس جی ڈالیں اور اسے واپس گوشت پر ڈال دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ