اُردو پوائنٹ پکوان

اونین بیف


اشیاء: گوشت ڈیڑھ کلو پیاز دو عدد چینی دو چمچ تیل یا گھی چار چمچ سویا سوس تین چمچ مرچوں کی چٹنی آدھ چمچ ادرک پسا ہوا آدھا چمچ کارن فلور دو چمچ نمک حسب ذائقہ ترکیب: گائے کے گوشت کے ڈیڑھ ڈیڑھ انچ لمبے پارچے بنائیں۔ پیاز بڑا باریک کتریں کارن فلور (مکئی کے آٹے ) اور تمام چٹ پٹے مصالوں کا آمیزہ بنائیں گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر دیں اور انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں۔ یہ مصالحے دس سے تیس منٹ تک اس میں رچنے دیں ۔ پھر بڑے فرائی پین میں آئل بگھار یں جب بہت گرم ہوجائے تو باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر دو منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اسے پین میں ایک طرف رکھ دیں اور گوشت آمیزے کے ساتھ فرائی پین کے عین وسط میں ڈال دیں ۔ ڈیڑھ منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اسے فرائی پین میں ایک طرف کر دیں اور پیاز اس کے ساتھ ملا کر تین چار منٹ بھونیں۔ ایک پلیٹ میں انڈیل لیں اور پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ