اُردو پوائنٹ پکوان
مصالحے دار بین کر ڈ
اجزاء:
بین کر ڈ 100گرام (چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں)گائے کے بغیر چربی گوشت کا قیمہ 100گرام
براڈ بین چھلکے کے بغیر 50گرام
کاٹا ہوا لہسن 50گرام
خمیر شدہ بلیک بین 15گرام
سوئی سوس حسب ذائقہ
بلیک پیپر کران پاؤڈر حسب ذائقہ
ویجی ٹیبل آئل 75ملی لیٹر
چلی پوڈر حسب ذائقہ
پانی میں تحلیل کا رن سٹارچ
پکانے کی ترکیب:
ووک جس کی تشریح اوپر کی جا چکی ہے، تیز آگ پر رکھیں اس میں تیل ڈالیں۔ اور اس کو ووک میں 30سیکنڈ کھولنے دیں۔ اس میں قیمہ ڈال دیں اور سٹر فرائی کر یں۔ اس میں براڈ بینز ڈال دیں اور آہستہ آہستہ سٹر فرائی کر یں۔ چلی پوڈر ڈال دیں۔ اور سٹر کر یں۔ اس میں آدھا پیالہ گرم پانی ڈال دیں۔ اب بین کرڈ ڈالیں اور آہستہ آہستہ ہلاتے جائیں۔ پانی کے جوش کھاتے ہی آگ ہلکی کر دیں اور 15منٹ ابلنے دیں۔ کاٹا ہوا لہسن ڈال دیں اور سٹر کر یں۔ آگ تیز کر دیں۔ کارن سٹارچ مکسچر شامل کر دیں اور تمام چیزوں کو مکس کر یں یہاں تک کہ گاڑھی ہو جائے۔ ڈش میں ڈال کر بلیک پیپر کارن پوڈ ر چھڑ کیں اور پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے