اُردو پوائنٹ پکوان

لیمن کریم گوشت


اجزاء: گوشت چربی کے بغیر ایک کلو گاجر 2عدد تیل 4چمچے ہری مرچ 4عددکٹی ہوئی سرکہ پاؤ کالی مرچ پسی ہوئی 7دانے ٹماٹر بغیر چھلکا 2 عدد ابلے ہوئی آلو 4عدد ابلے ہوئے مٹر پاؤ نمک حسب ضرورت لیموں 2 عدد ہری پیاز 3 گٹھی کریم آدھاپاؤ پانی ایک پاؤ ترکیب: گوشت کے سات آٹھ برابر ٹکڑے کر کے تیل گرم کر کے اس میں براؤن کر یں۔ اسی تیل میں گاجر, سرکہ،پیاز ،ٹماٹر،نمک، کالی مرچ اورپانی ڈال کر بھون لیں۔ پانی خشک ہو جائے تو لیموں کے قتلے اورہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم دے دیں۔ ڈش میں آلو اور مٹر کے اوپر گوشت کے ٹکڑے رکھ کر کریم ڈالیں اورپھر لیموں کے ٹکڑے رکھیں اورہرے دھنیے کے پتے اوپر سجا کر مہمانوں کو پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ