اُردو پوائنٹ پکوان

کھٹا میٹھا گوشت


اجزاء: موٹا اور چربی کے بغیر گوشت 400گرام کارن سٹارچ 100گرام ٹماٹر کیچپ 50گرام ایم ایس جی ایک گرام وائٹ شوگر 75گرام نمک 1/1/1/2گرام سیسم آئل آدھ ملی لیٹر کری آئل 10ملی لیٹر ویجی ٹیبل آئل 75 ملی لیٹر ترکیب: گوشت کو موٹے پارچوں میں کاٹیں اور چاقو کے دستے سے ہر پارچے کو کوٹیں ۔ہلکی ہلکی ضربیں لگائیں۔پھر ان کو چھوٹی کیوبز میں کاٹ لیں۔ گوشت اور سرکہ باہم ملا دیں۔ اس میں ایم ایس جی کری آئل اور نمک مکس کر دیں،اب اس آ میزے میں کارن سٹارچ شامل کر کے مکس کریں تاکہ گوشت اس آمیزے ڈھک جائے ۔ فرائی پین کو تیز آگ پر گرم کریں۔ اس میں آئل ڈالیں۔جب آئل دھواں چھوڑنے لگے تو گوشت کے ٹکڑے ایک ایک کرکے اس میں چھوڑتے جائیں۔ اور تین منٹ ڈیپ فرائی کریں۔ نکال کر ان کو نچوڑ لیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔ اس کے بعد تیل کو پھر بڑا گرم کریں۔ اور اس میں گوشت کی کیوبز پھر ڈال کر مزید دو منٹ فرائی کریں۔ گوشت کی کیوبزکو چھلنی سے علاحدہ کر لیں۔اب پین میں کچلا ہوا لہسن چینی ٹماٹر کیچپ اور سرکہ ڈال کر جوش دیں۔ اب فوراََ ہی گوشت کی کیوبز شامل کر دیں۔ کئی مرتبہ ہلائیں اور سٹر کریں۔ سیسم آئل ڈال دیں اور پلیٹ میں ڈال کر پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ