اُردو پوائنٹ پکوان

ہلکے بھنے ہوئے گرُدے


اجزاء: گرُدے 500گرام سوئی سوس 25ملی لیٹر چینی حسب ذائقہ ایم ایس جی حسب ذائقہ کالی مرچیں حسب ذائقہ پیاز حسب ذائقہ چھلکا اتارے سنگھاڑے 100گرام کٹا ہوا ادرک حسب ذائقہ لہسن حسب ذائقہ چکن سوپ حسب ذائقہ کارن سٹارچ حسب ذائقہ ویجی ٹیبل آئل 500گرام(50گرام صرف ہوتا ہے ) ترکیب تیاری: گرُدوں سے لپٹی سفید جھلی اتار دیں۔ ہر گرُدے کو درمیان سے کاٹ کر ایک کے دو بنا لیں اور پھر ان کے شہ گوشی یعنی مثلثی ٹکڑے بنا لیں۔ ان کو ایک پیالے میں ڈال کر تھوڑا سا سرکہ اور ایک چٹکی نمک ڈال کر ملائیں۔ ٹھنڈے پانی سے دھو کر نچوڑ لیں۔ اب ان میں چٹکی بھر کا رن سٹارچ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ سنگھاڑے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ایک علیٰحدہ پیالے میں سویا سوس، سرکہ ، ایم ایس جی، نمک ، کالی مرچ ، کارن سٹارچ اور سٹاک ملائیں ۔ پکانے کی ترکیب: پین کو تیز آنچ پررکھ کر اس میں آئل ڈال دیں۔ جب یہ دھواں چھوڑنے لگے اس میں گر دے چھوڑ نے لگے اس میں گودے چھوڑ دیں اور ڈیپ فرائی کر یں۔ گردوں کے پکنے کی نشانی یہ ہے کہ ان میں ذرابھی خون باقی نہ رہے ۔ ان کو آگ سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ پین میں تھوڑا سا تیل رہنے دیں۔ باقی سب نکال لیں۔ تیل کو آنچ دیں اور اس میں پیاز، ادرک اورلہسن شامل کر دیں۔ جلد ی جلدی سٹر کر یں جو نہی وہ براؤن رنگت پر آئیں گدے ڈال دیں۔ گریوی ڈال کر تیزی سے سٹر کر یں۔ آخر میں تھوڑا سا سرکہ ان پر ڈال دیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ