اُردو پوائنٹ پکوان

گائے کے گوشت کے خستہ فرائی کوفتے


اجزاء: بغیر چربی گائے کا گوشت 250 گرام ڈیپ فیٹ فرائنگ کے لئے بار ٹر 400گرام سنگترے کا خشک چھلکا حسب ذائقہ سنگھاڑے 100گرام انڈا ایک عدد ادرک 5گرام نمک پانچ گرام کارن سٹارچ 15گرام سیسم آئل حسب ذائقہ ایم ایس جی پانچ گرام ویجی ٹیبل آئل 500ملی لیٹر(150ملی لیٹر صرف ہوتا ہے) پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ ترکیب تیاری: گائے کے گوشت اور سنگھاڑوں کا قیمہ کوٹ لیں۔ ادرک کو عمدہ ریشوں میں کاٹ لیں ، ایک پیالے میں انڈا ، نمک ، ایم ایس جی، کالی مرچ ، سیسم آئل ، کارن سٹارچ ، گائے کا گوشت اور 100ملی لیٹر پانی باہم ملائیں اچھی طرح مکس کر یں۔ اب سنگھاڑے کے سائز کے اس مرکب سے کوفتے بنائیں۔ پکانے کی ترکیب: گائے کے گوشت کے کوفتوں کو سٹیمر میں بھاپ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ پک جائیں۔ ان کو باہر نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب ان کو ٹمپریچر کمرے کے ٹمپریچر جتنا ہو ان پر بارٹر کا لیپ کر دیں۔ پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں آئل ڈال دیں۔ جب تیل بڑا گرم ہو جائے پین میں کوفتے ڈالیں اور جب ان کا رنگ بادامی ہوپلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔ اس ڈش کے ساتھ ایک طرف وائلڈ پیپر سالٹ رکھیں۔ بارٹر :اس ڈش کے لیے بارٹر بنا نے کا فارمولا یہ ہے۔ فلور 500گرام کولڈواٹر 750ملی لیٹر سالٹ 7.5گرام بیکنگ پاؤڈر 12.5گرام ویجی ٹیبل آئل 7.5گرام پہلے فلور اور بیکنگ پاؤڈر کو مکس کر یں، اکٹھا سخت کر یں۔ اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ