اُردو پوائنٹ پکوان

گائے کا گوشت آسٹر سوس کے ساتھ


اجزاء: بغیر چربی کے گائے کا گوشت 150گرام انڈا آدھا کارن سٹارچ حسب ذائقہ سوڈیم بائیکار بونیٹ حسب ذائقہ سرکہ حسب ذائقہ سوئی سوس حسب ذائقہ کری سوس 125ملی لیٹر پی نٹ آئل 250ملی لیٹر(75ملی لیٹر صرف ہوتا ہے) ترکیب تیاری: گائے کے گوشت کو پارچوں میں کاٹیں ، ایک پیالے میں انڈا، کارن سٹارچ ، سوڈیم بایکار بونیڈ ،سرکہ،سوئی سوس اور پانی شامل کر دیں، اس میں گائے کا گوشت ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ اب اس میں آئل میں سے دس ملی لیٹر آئل ڈالیں۔ اچھی طرح مکس کر یں۔ پکانے کی ترکیب : پین میں تیل کر یں۔ گائے کا گوشت ڈال کر ایک منٹ سٹر فرائی کر یں۔ اسے باہر نکال کر تیل نچوڑ دیں۔ 125ملی لیٹر کری سوس پین میں ڈال کر جوش دلائیں۔ اب اس میں گائے کا تیل ڈال کر سٹر کر دیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ