اُردو پوائنٹ پکوان

فرائی کی ہوئی کراری اوجھری


اجزاء: اوجھری 250گرام کارن سٹارچ 5گرام سرکہ حسب ذائقہ کٹا ہوا ادرک حسب ضرورت نمک 15گرام ویجی ٹیبل آئل حسب ضرورت کٹا ہوا پیاز حسب ضرورت ترکیب تیاری: اوجھری کو دھوئیں۔ اس کے اوپر سے ریشے کھرچ دیں۔ اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک پیالے میں اوجھری، سرکہ ، نمک اور کارن سٹارچ ڈالیں۔ پکانے کی ترکیب: پین بڑی تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں آئل ڈال کر اتنا گرم کر یں کہ بلبلے چھوڑنے لگے۔ ڈیپ فرائی کرنے کو اس میں اوجھری ڈال دیں۔ جب اوجھری نرم ونازک ہو جائے تو سمجھیں پک گئی۔ ضرورت سے زیادہ نہ پکائیں ۔ آگ سے ہٹا کر اس میں سے تیل نکال دیں۔ پین میں اتنا تیل رہنے دیں جس سے اس کی تہہ ڈھلی رہے۔ پہلے سے مکس کی ہوئی سوس اس پر ڈال دیں۔ اورجلدی جلدی ہلائیں۔ اوجھری اس میں ڈال دیں اور ان کو سٹر فرائی کر یں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ