اُردو پوائنٹ پکوان

فرائیڈ بیف


اجزا: گائے کا گوشت کلو ثابت ٹکڑا نمک 2سپون کالی مرچ 4 ٹی سپون پسی ہوئی اجینو موٹو 2ٹی سپون سویا سوس 10 ٹی سپون کارن فلور ایک پاؤ تیل 2پاؤ ادرک چھ گٹھی ہری مرچ چار چھٹانک ترکیب: نمک کالی مرچ سویا ساس اجینو موٹو پانی کے دوچمچے شامل کر کے ملا دیں۔ گوشت دھو کر چھری سے گود یں ۔ پھر سویا ساس کا آمیزہ گوشت پر اچھی طرح لگادیں۔ ادرک اور کارن فلور بھی اس پر لگا دیں۔ دس گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر گوشت ہلکا گلا بی رنگ کرنے کے بعد ایک پاؤ پانی ڈال کر پکائیں ۔پانی خشک ہو جائے تو گوشت کو سنہری رنگت کا ہونے پرہری مرچ ڈال کر ایک منٹ اورچولہے سے اتار لیں۔ ڈش تیارہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ