اُردو پوائنٹ پکوان

فریگر ینٹ میٹ


اشیاء: گوشت ایک کلو بغیر ہڈی گھی ایک پاؤ لہسن ایک پوتھی ادرک ایک گٹھی پیاز ایک پاؤ زعفران ایک چٹکی دہی ایک پاؤ سیاہ مرچیں آدھا چمچ خشک دھنیا دو چمچ سبز الائچی سات عدد لونگ حسب منشا ء نمک حسب منشاء کیوڑہ حسب منشاء ترکیب: پیاز چھیل کر لچھے دار کاٹ لیں ادرک اور لہسن چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ خشک دھنیاآدھا پیس کر الگ رکھ لیں، پھر ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا ئیں ۔اس میں پیاز کے ٹکڑے ڈال کر ساتھ ہی نمک، لونگ، دھنیا ،پسی ہوئی سیاہ مرچیں اور ادرک ڈال کر ایک گلاس پانی ڈالیں تاکہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔ اسے درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک پکا ئیں پھر اس میں دہی اور کچلا ہوا لہسن ڈال دیں۔ کفیگر کے ساتھ مکس کر یں اور بھونیں تین منٹ کے بعد کیوڑہ میں زعفران گھول کر اس میں ڈال دیں۔ آنچ ہلکی کر یں اور اوپر ڈکھن سے ڈھانپ دیں۔ دس منٹ کے بعد چولہے سے نیچے اتار لیں ۔ مزیدار اور خوشبو دار گوشت تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ