اُردو پوائنٹ پکوان

ایڈ کو لڈبیف


اجزا: گن پاؤڈر ساس ایک کپ اجینو موتو آدھا چمچ بڑا گوشت ایک کلو گرام گارنی خوشبو حسب منشاء ترکیب: بچھڑے کا گو شت صاف کر کے اس کی حسب منشاء بوٹیاں بنائیں اور ایک برتن میں ڈال کر اس میں ایک لیٹر پانی ڈال دیں اور برتن کو چولہے پر چڑھا دیں۔تیز آنچ پر گو شت کو ابالیں ۔ دس منٹ کے بعد دیکھیں اگر پانی خشک ہو جائے تو اس میں اجینو موتو ،گن پاؤڈر ساس اور گارنی خوشبو ڈال کر مضبوطی سے اوپر ڈھکن دے دیں۔آنچ ہلکی کریں اور ایک گھنٹہ تک برتن کو چولہے پر ہی رہنے دیں۔اس کے بعد آنچ مزید ہلکی کر دیں اور آدھا گھنٹہ تک پکنے دیں۔ پھر کفیگر کے ساتھ تمام اجزا کو مکس کرتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔ اور ڈش میں ڈال کر ٹھنڈا یا گرم گرم کھانے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ