اُردو پوائنٹ پکوان

دم نچت پانچ خوشبو ؤں والا گائے کا گوشت


اجزاء: بیف 500گرام سیچو آن پیپر کران پانچ گرام سنامون(دار چینی ) دس گرام سکالئین (چینی پیاز) پانچ گرام وائٹ شوگر 50گرام فائیو سپائس پاؤڈر پانچ گراینی سی(سونف ) پانچ گرام سوئی سوس 150ملی لیٹر جنجر (ادرک ) دس گرام ترکیب تیاری: گائے کا گوشت تین سینٹی میٹر کیوبز میں کاٹیں۔ پیاز تین سینٹی میٹر لمبے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ ادرک کاٹیں ، پیپر کارن اور سونف چیز کلاتھ میں پلیٹ لیں۔ پکانے کی ترکیب: گائے کا گوشت پین میں اتنا سٹر فرائی کر یں کہ بادامی رنگت کا ہو جائے گا۔ کیسرول یا کسی بھاری برتن میں ایک لیٹر پانی ، پیپر کارن اور سونف چیز کلاتھ کی تھیلی میں ، سوئی سوس ، دار چینی ، سفید چینی، پیاز اور ادرک ڈال کر جوش دیں۔ گائے کا گوشت شامل کر دیں۔ تین گھنٹے کھلے برتن میں مدھم آگ پر ابا لیں کہ گوشت نرم ہو جائے اور تمام لیکوئڈ پک کر ختم ہو جائے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ