اُردو پوائنٹ پکوان

دم پخت اوجھری


اجزاء: اوجھری 250گرام(زیولان پی آن ۔) ویجی ٹیبل آئل 20گرام کارن سٹارچ پانچ گرام خشک نرم ونازک بانسی کونپلیں 50ملی لیٹر خشک کھُمبیں 50گرام سوئی سوس 50ملی لیٹر کٹا ہوا پیاز حسب ذائقہ کٹا ہوا ادرک حسب ذائقہ ایم ایس جی حسب ذائقہ سٹاک حسب ذائقہ ترکیب تیاری: اوجھری کو کھولتے پانی میں مقشر کر یں اور ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔ اُبلی ہوئی اوجھری لچھوں میں کاٹیں۔ یولان پیانگ یعنی بانسی کونپلیں اور کُھبمیں گرم پانی میں ڈال کر نرم کر لیں ۔ ان دونوں کو سلائسوں میں کاٹ لیں۔ پکانے کی ترکیب: پین تیز آگ پر رکھیں۔ خاصا تیل ڈالیں کہ اس کی تہہ ڈھک جائے۔ جب تیل گرم ہو جائے اس میں پیاز اور ادرک ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ تب ان کو پین سے نکال لیں۔ اس میں تھوڑی سی سٹاک ڈالیں۔ اوجھری اس میں شامل کر دیں۔ اور اس کے ساتھ ہی بانسی کونپلیں اور کھمبیں ۔ جوش دلائیں ، سوئی سوس ڈال کر سٹر کر یں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ