اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز مزیدار بیف


اجزاء: بیف 1کلو گرام پیاز 50گرام سویا ساس ایک بڑا چمچ اجینو موتو آدھا چمچ ٹماٹر ساس چھ چمچ سیاہ مرچیں آدھا چمچ کارن فلور دو چھوٹے چمچ لہسن چھ جوئے سنگھاڑے چار عدد گھی حسب ضرورت ترکیب: سنگھاڑے چھیل کر باریک پیس لیں ۔ لہسن اورپیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں۔کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں بھگو کر رکھ لیں۔گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹیں اور پانی سے دھو کر رکھ لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکیں جب گھی گرم ہو جائے تو اس میں اجینو موتو لہسن پسی ہوئی سیاہ مرچیں ،کارچ فلور اور سویا سوس ڈال کر مصالحہ بنائیں۔جب مصالحہ بھن جائے تو اس میں بیف ڈال کر درمیانی آنچ پر پندرہ منٹ تک پکائیں۔ پھر اس میں ٹماٹر ساس، پیاز اور پسے ہوئے سنگھاڑے ڈال کر کفیگر کے ساتھ مکس کریں۔دو منٹ بعد اس میں ایک کپ پانی شامل کریں اورپھر پانچ منٹ کے بعد آنچ ہلکی کر دیں۔ مزید پانچ منٹ تک برتن کو چولحے پر رہنے دیں اس کے بعد آگ سے الگ کریں۔اور گہری ڈش میں نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ