اُردو پوائنٹ پکوان

بھنا ہوا گوشت


اجزاء: بغیر چربی کے گائے کا گوشت 500گرام سرکہ 50ملی لیٹر نمک پانچ گرام ادرک 25گرام چینی 25گرام سیسم کے بیج دس گرام چینی پیاز 50گرام سیسم آئل 50گرام سیسم آئل 25ملی لیٹر ایم ایس جی پانچ گرام سوئی سوس 25ملی لیٹر خمیر ہ شدہ فلور پیسٹ 25گرام سٹاک 100ملی لیٹر ترکیب تیاری: 1۔ گائے کا گوشت ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پیاز حصوں میں کا ٹیں۔ سیکشن میں کاٹیں۔ ادرک بڑے ٹکڑوں میں کاٹیں۔ سیسم کے بیج روسٹ کر یں۔ یہاں تک کہ وہ خستہ ہو جائیں۔ 2۔ چینی پیاز، ادرک ، نمک ، سرکہ ایک پیالے میں ڈال کر گوشت میں مصالحہ رچانے کے لیے ڈیڑھ گھنٹہ اس میں چھوڑ دیں۔ تب گائے کے گوشت کو ہیٹ پروف ، پیالے میں ڈال دیں۔ اور پکائیں۔ اور پھر پکنے کے بعد جب گائے کا گوشت ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چار سینٹی میٹر چوڑے اور ایک سینٹی میٹر لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ 3۔ آئل پین میں گرم کر یں۔ اورجب یہ گرم ہو جائے اس میں گائے کا گوشت ڈالیں۔ پھر یہاں تک کہ فرائی کر یں کہ اس میں پانی نہ رہے ۔ گائے کے گوشت کو اتار لیں۔ گوشت اور آئل دونوں نکال کر پین کو پھر آگ پررکھ دیں۔ اس میں سیسم آئل ، پیاز، ادرک اور خمیر شدہ فلور پیسٹ ڈال دیں۔ سٹر کر یں حتیٰ کہ اس سے مہک آنے لگے۔ اس میں سویا سوس، سرکہ ، چینی اور سٹاک ڈالیں۔ چٹنی بنانے کے لیے گائے کا گوشت شامل کر دیں اور ابا لیں۔ جب چٹنی یعنی سوس بھی پک کر باقی نہ رہے اس میں ایم ایس جی ڈال دیں۔ جب سوس مکمل طور پر چلی جائے تو گائے کے گوشت پر سیسم بیج پھیلا دیں ۔ پیاز اور جنجر ہٹا لیں۔ پلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ