اُردو پوائنٹ پکوان

بیف ود اونین


اجزا: پٹے یا ران کا گوشت 3پاؤ پیاز 2عدد بڑے ادرک پسا ہوا تھوڑا سا گھی یا تیل 4چمچے سویا ساس چمچے کارن فلور چمچے چینی 2ٹی سپون چکن سٹاک 2 ٹیبل سپون ترکیب: گائے کے گوشت کے ڈیڑھ انچ لمبے اور ڈیڑھ انچ چوڑے سائز کے پارچے بڑے باریک کتر یں ۔ کارن فلور اور چکن سٹاک کے آمیزے کو اور تمام چٹ پٹے مصالہے کو ایک بڑے پیالے میں یک جان کریں۔ گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر دیں اور انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں ۔ یہ مصالہے آدھ گھنٹے تک اس میں رچنے دیں۔ بڑے فرائی پین میں تیل بگھا ریں۔ جب بہت گرم ہو جائے تو باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر دو منٹ تیز آگ پر فرائی کریں۔ اورپھر اسے فرائی پین میں ایک طرف کر دیں۔ اب گوشت کا آمیزہ فرائی پین کے عین وسط میں ڈال دیں۔ دو منٹ تیز آگ پر فرائی کریں۔ اور پھر فرائی پین میں ایک طرف رکھے ہوئے پیاز اس کے ساتھ ملا کرتین چار منٹ تک بھونیں پھر پلیٹ میں انڈیل لیں۔ اورپیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ