اُردو پوائنٹ پکوان

بیف سماروغ


اشیاء: سماروغ 4عدد بیف 250گرام پیاز 100گرام ادرک 10 گرام ٹماٹر 50گرام لہسن 4 جوئے سیا مرچیں ٹی اسپون اجینوموٹو ٹی اسپون چینی گرام سویا ساس 2 بڑے چمچ کارن فلور 1بڑے چمچ یخنی چوتھائی کپ تیل حسب ضرورت ترکیب: سب سے پہلے گوشت صاف کر کے ہڈیاں نکال دیں اور گوشت کا قیمہ بنا کر پانی سے دھو کر رکھ دیں۔ لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ٹماٹر گرم پانی میں ابال کر چھلکے اتار یں اور گودا الگ نکال لیں۔ ایک برتن میں پانی ابالیں اور چولحے سے نیچے اتار کر رکھیں ۔ اس گرم اور ابلے ہوئے پانی میں سما روغ خشک کو آدھ گھنٹے تک بھگوئے رکھیں۔ تاکہ نرم ہو جائیں پھرپانی نتھار کر نکا لیں اور سخت حصے نکال کر اس کی چھتریا ں کاٹ لیں۔ اب قیمے میں لہسن، ادرک تھوڑا سا کارن فلور ایک چمچ سویا سا س ، اجینوموتو، سیاہ مرچیں اور ٹماٹر کا گودا ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں اور پندرہ منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعدایک برتن میں تھوڑا ساتیل ڈال کر اس میں گوشت آمیزے سمیت ڈال کر آنچ میں بھونیں پھر آگ سے الگ کر لیں۔اب ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کر کے اس میں یخنی سماروغ اور باقی تمام اجزا ڈال کر تیز آنچ پر چمچ کے ساتھ ہلا ہلا کر ملائیں تین منٹ بعد قیمے والا برتن بھی اس میں ڈال کر الٹ دیں اور کفیگرسے پھیرتے ہوئے پانچ منٹ تک پکائیں ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ