اُردو پوائنٹ پکوان

بیف اینڈ گرین چلیز


اشیاء: گوشت ایک کلو ہری مرچیں آٹھ عدد لہسن ایک گٹھی تیل تین چمچ نمک ایک چمچ لونگ دو عدد پیاز ایک عدد ہرا دھنیا حسب پسند یخنی ایک کپ مکئی کاآٹا دوچمچ سویا سوس ایک چمچ ہرا پیاز ایک عدد ترکیب: تیل کو فرائی پین میں گرم کر یں۔ اس میں لونگ اور مرچیں اور نمک ڈال کر پکا ئیں ۔ ہلاتے رہیں حتیٰ کہ گائے کا گوشت براؤن ہو جائے۔ اب اس میں لہسن ،ہرا پیاز، دوسرا پیاز، ہرا دھنیاملا کر ڈھک دیں۔ دس منٹ تک پکنے دیں ، مکئی کے آٹے میں سویا سوس اور آدھ کپ پانی ڈال کر آمیزہ بنا ئیں اور فرائی پین میں ڈال دیں۔ ہلاتے جائیں جب آمیزہ گاڑھا ہو جائے توا س میں یخنی ملا دیں ۔ مزید پانچ منٹ پکائیں حتیٰ کہ یخنی بھی گاڑھی ہو جائے۔ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ