اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیز ٹومیٹو چکن


اشیاء: مرغی ڈیڑھ کلو دار چینی دو تین ٹکڑے دہی ڈیڑھ پاؤ چھوٹی الائچی دو عدد ٹماٹر دو عدد لہسن چھ جوے ادرک دو انچ کا ٹکڑا پیاز دو عدد ہری مرچ دو عدد کالی مرچ دس بارہ دانے نمک حسب ذائقہ ترکیب: مرغی کو صاف کر کے چھ سات بڑے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تمام مصالحے ثابت مرغی سمیت دیگچی میں ڈال دیں اوپر سے دہی پھینٹ کر اور ٹماٹر کا ٹ کر ڈال دیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں وقفہ وقفہ کے بعد چمچ چلاتے رہیں جب پانی خشک ہو جائے تو اسی عرق میں پلٹ پلٹ کر سرخ کر لیں اگر بوٹیاں سخت ہوں تو مزید پانی ڈال کر بھون لیں آخر میں مرغی نکال کر ڈش میں سلاد اور سبزی کے ساتھ سجائیں، چٹنی اور سوس کے ساتھ تناول فرمائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ