اُردو پوائنٹ پکوان

چائینز چکن مشروم


اجزاء: مرغ کا گوشت کلو گرام مکھن 50 گرام گھی 150 گرام تازہ کھمیاں 3 عدد خشک کھمیاں 2 عدد کارن فلور 2 چمچ سویا سوس 4 چمچ اجینو موتو چمچ ترکیب: مرغ کے سینے کا گوشت لیکر اس کے باریک اور چٹپے ٹکڑے کریں اور دھو کر صاف کر لیں ۔ ان پر نصف کارن فلور اور اجینوموتو چھڑ ک دیں اورایک طرف رکھ دیں ۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا کارن فلور ڈالیں اور مکس کر کے خشک کھمیاں بھگو کر رکھ دیں۔ تازہ کھمیوں کو بھی اچھی طرح صاف کریں۔ اس کے بعد برتن میں گھی ڈال کر چولحے پر رکھیں۔ گھی گرم ہو جائے تو اس میں مرغ کا گوشت ڈال کر فرائی کریں۔ اس دو ران آنچ تیز رکھیں اور گوشت سرخی مائل ہو جانے پر باہر نکال کر الگ رکھ لیں۔اب گھی والے برتن میں تازہ کھمیاں اور مکھن ڈال کر معمولی سا بھونیں دو منٹ کے بعد اس میں یخنی خشک کھمیاں پیالے والے پانی سمیت سویا سوس اور تھوڑا سا اجینو موتو ڈال دیں ۔ آنچ درمیانی کریں۔ پانچ منٹ بعد آنچ انتہائی ہلکی کر دیں اور تھوڑی دیر برتن چولحے پر رکھنے کے بعد نیچے اتار لیں ایک گہری ڈش میں چکن مشروم کو ڈال کر سجائیں اور کھانے کے وقت دستر خوان کی زینت بنائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ