اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ود پیازا


اجزاء: چکن ایک کلو گرام ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ زیرہ ایک چائے کا چمچ ادرک کی پیسٹ چائے کا چمچ لہسن کی پیسٹ چائے کا چمچ سویا سوس ایک چائے کا چمچ وورسٹر شائر سوس ایک چائے کا چمچ خالص تیل دو کھانے کے چمچ شملہ مرچ تین عدد پیاز دو عدد زیرہ ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کے ٹکڑے گارنش کیلئے ترکیب: چکن کو ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ تمام مصا لوں ،سویا سوس وورسٹر شائے سوس اور ایک کھانے کا چمچ تیل مکس کر کے چکن کو اس آمیزہ میں نصف گھنٹہ تک ڈبوئے رکھیں ۔ شملہ مرچ اور پیاز کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ ایک کڑاہی میں باقی بچا تیل گرم کر کے اس میں زیرہ ڈالیں اور پھر چکن ڈال کر پانچ منٹ تک اچھی طرح فرائی کر یں۔ پھر پیاز اور شملہ مرچ ڈالیں اور دو منٹ تک چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کریں۔ اس کے بعد پانی ڈال کر ڈھکن دیں اتنا پکائیں کہ سب اجزاء اچھی طرح گل جائیں۔ ذائقہ چکھ کر اگر ضروری سمجھیں تو نمک ملا لیں کیونکہ سوس پہلے ہی نمکین ذائقہ کئے ہوئے ہوتے ہیں۔ تھوڑی سی گریوی ہونی چاہئے۔ اس ڈش کو ٹماٹر کے ٹکڑوں سے گارنش کر کے چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ