اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ود ایگ اینڈ ویجیٹیبل


اشیاء: مرغی آدھ کلو لہسن آدھ چمچ پسا ہوا ادرک آدھ چمچ پسا ہوا نمک آدھ چمچ اجینو موتو ایک چٹکی انڈے دو ابلے ہوئے آلو ابلے ہوئے دو عدد درمیانے ابلے مٹر آدھ پیالی سرکہ ایک چمچ ہری مرچ کٹی ہوئی آدھ چمچ تیل چار چمچ پانی آدھ پیالی ترکیب: مرغی کو اچھی طرح دھو کر ایک دن پہلے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ پھر اس پر لہسن، ادرک، نمک، اجینو موتو لگائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے ریفریجر یٹر میں رکھیں۔ انڈوں کے گول قتلے کر لیں۔ آلو کے چوکور ٹکڑے کاٹیں اور مٹر ملا کر سرکہ، کالی مرچ اور ہری مرچ بھی شامل کر دیں۔ اس آمیزے کو مرغ میں بھر کر دھا گالپیٹ دیں تاکہ آمیزہ باہر نہ نکلے۔ اب تیل گرم کر کے اس میں مرغی کو نکال کر ٹرے میں رکھیں اور تین چار منٹ کے لئے اوون میں رکھ دیں۔ جب براؤن ہو جائے تو نکال دیں۔ ڈش میں مرغی رکھیں اور اسے تیز چھری سے بیچ میں سے کاٹ دیں۔ صرف اوپر سے کاٹیں، پورا نہیں۔ اب ٹماٹر سوس کے ساتھ اس کو پیش کر دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ