اُردو پوائنٹ پکوان

قصوری میتھی چکن


اشیاء: گوشت مرغی ایک کلو سرخ مرچ چھ گرام ہلدی پاؤڈر چار گرام زیرہا کٹا ہوا چھ گرام قصوری میتھی چار گرام ثابت دھنیا پانچ گرام کالی مرچ چھ گرام نمک چھ گرام کھوپرا باریک پچاس گرام لہسن پیسٹ پانچ گرام ادرک پیسٹ پانچ گرام کریم دو سو ملی لیٹر بادام پچا س گرام دہی آدھ پاؤ ترکیب: ایک برتن میں تھوڑا سا تیل ڈال لیں اور پھر اس میں ادرک ، لہسن اور مرغی کے ٹکڑے ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں ٹماٹر پیسٹ اور دہی بھی شامل کر دیں جب آمیزے کا پانی خشک ہو جائے تو اوپر بتائے گئے تمام اجزاء ڈال کر تھوڑا سا مکھن شامل کر یں اور تین سے چار منٹ مزید پکائیں۔ اب گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ