اُردو پوائنٹ پکوان

اسپائسی آملیٹ ٹوسٹ


چکن تکے کی ہڈی علیحدہ کرکے اس کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔
ہرا دھنیا ، ہری پیاز اور ہری مرچوں کو باریک چوپ کرلیں۔
 ڈبل روٹی کے سلائس کو تکونے کاٹ کر پلیٹ میں رکھیں اور ان پر دودھ چھڑک دیں۔
 انڈوں کو پھینٹ کر ان میں نمک، کالی مرچ، ہرا مصالحہ اور ہلدی ڈال کر ملا ئیں۔پھر اس میں تھوڑا تھوڑا میدہ چھڑک کر ملالیں اور ریشہ کیا ہوا چکن تکہ ڈال دیں۔
 ڈبل روٹی کی سلائسز کو اس میں ڈبو کر رکھتے جائیں۔
فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور ان سلائسز کو سنہری فرائی کر لیں۔
ٹماٹو کیچپ اور تازہ پھلوں کے جوس کے ساتھ بچوں اور بڑوں دونو ں کے لئے مکمل غذ ا ہے.

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ