اُردو پوائنٹ پکوان

چاکلیٹ فرنچ ٹوسٹ


ایک پیالے میں کش کی ہوئی چاکلیٹ میں ایک کھانے کا چمچ مکھن اور کریم ڈال کر ابلتے ہوئے پانی پر رکھ کر پگھلا لیں ،لکڑی کے چمچ سے اچھی طرح ملا کر کچھ دیر فریج میں رکھ کر ٹھنڈی کرلیں ۔
ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر یہ چاکلیٹ کریم لگا کر اسے دوسری سلائس سے بند کر دیں ۔
انڈوں کو پھینٹ کر اس میں چینی ملائیں ،پھر اس میں نیم گرم دودھ اور کوکوپاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملالیں ۔
اسے پھیلی ہوئی ڈش میں ڈال کر اس میں تیارکئے ہوئے سینڈ وچز کو اچھی طرح دونوں طرف سے ڈپ کریں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
فرائینگ پین میں دو کھانے چمچ مکھن کو ہلکا سا پگھلا کر ان سینڈ وچز کو فرائی کرلیں ۔
ان فرنچ تو اس کو کاٹ کر خوبصورت سے پلیٹ میں رکھیں اور اوپر سے کریم اور پگھلی ہوئی چاکلیٹ سے
 سجاکرکٹ کیٹ شیک کے ساتھ بچوں کی پارٹی میں پیش کریں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ