اُردو پوائنٹ پکوان

چکن اسٹیک مع ویجی ٹیبلز


اشیاء: چکن 1کپ (موٹے لمبے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور سویا سوس اور کالی مرچ کے ساتھ میرینیٹ کر لیں) نمک حسب ذائقہ گاجر 1کپ(لمبائی میں کاٹ لیں) گرین بیل پیپر ایک کپ(لمبائی میں کاٹ لیں) ہری پیاز 1کپ(لمبائی میں کاٹ لیں) آلو 1کپ(لمبائی میں کاٹ لیں) پیپر پاؤڈر دو چائے کے چمچے پھول گوبھی ایک کپ(لمبائی میں کاٹ لیں) سویا سوس چار چائے کے چمچے ترکیب: آلو، گاجر اور پھول گوبھی کو ابال لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ ایک نان اسٹک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل ڈال کر چکن ڈال دیں اور دو منٹ تک بھون لیں۔ پھر اس میں ابلی ہوئی سبز یاں ملا کر لکڑی کے چمچے(ڈوئی) کی مدد سے اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس میں پیپر پاؤڈر اور سویا سوس ملا دیں۔ ساتھ ہی بقیہ سبزیاں ، بیل پیپر ، ہری پیاز بھی ڈال دی۔ تیز آنچ پر ایک منٹ تک پکائیں۔ ابلی ہوئی اسپگھٹی یا چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ