اُردو پوائنٹ پکوان

سی شیان ہاٹ سوپ


اشیاء: مرغی کا گوشت (ہڈی کے بغیر) 100گرام گاجر ایک عددچھوٹا سائز بند گوبھی چھوٹا سائز خشک کالی مشروم چار عدد بیسن کرڈ، ٹافو(Tofu) 50گرام کالی مرچ 6-8عدد شملہ مرچ درمیانہ سائز فرنچ بین 4-5عدد سبز پیاز دو عدد کارن سٹارج تین ٹیبل سپون نمک ایک چائے کا چمچہ سرکہ تین ٹیبل سپون چینی ایک چائے کا چمچہ سرخ مرچ کی پیسٹ ایک ٹیبل سپون چکن سٹاک (یخنی) تین کپ ترکیب: 1۔چکن صاف کرکے دھولیں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ 2۔گاجر چھیل کر دھو لیں اور کش کر لیں۔ بند گوبھی بھی دھو کر کاٹ لیں۔ مشروم صاف کر کے دھو ل لیں اورکاٹ لیں۔ ٹافو کو ایک سینٹی میٹر سائز کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں، کالی مرچیں پیس لیں۔ 3۔شملہ مرچ دھونے کے بعد کاٹ کر بیج نکال کر باریک باریک کاٹ لیں۔ فرنچ بین صاف کر کے دھو لیں اور باریک کاٹ لیں۔ سبز پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں اور ان کی دو یا تین سبز ڈنڈیاں بھی باریک کاٹ لیں۔ 4۔ایک چھوتھائی کپ پانی میں کارن سٹارچ کو حل کر لیں۔ اس میں نمک، سرکہ، چینی، سرخ مرچ کا پیسٹ اور پسی ہوئی کالی مرچیں ملاکر ہلائیں۔ 5۔ایک گہرے مائیکروویو پیالے میں گاجر، بند گوبھی، سبز پیاز کی گٹھی،مشروم، شملہ مرچ، فرنچ بین، چکن اور چکن سٹاک ڈالیں۔ ڈھانپ کر مائیکروویوہائی(100%)پرآٹھ منٹ کے لئے پکائیں۔ 6۔اس میں کارن سٹارچ کا آمیزہ اور ٹافوڈالیں۔ بغیر ڈھانپے مائیکروویوہائی(100%)پر پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔ 7۔اتار کر سبز پیاز کی کٹی ہوئی ڈھنڈیوں سے سجا کر گرما گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ