اُردو پوائنٹ پکوان

جرمن چیز اینڈ پیز سوپ(جرمن ڈش)


ایک سوس پین میں مکھن گرم کر کے اس میں لہسن اور پیاز ڈال کر 2منٹ تک ساتے فرائیں کرلیں
اس کے بعد اس میں مٹر‘ سیلیری ‘ مکس ہربس‘ نمک‘ سیاہ مرچ پاؤڈر اور یخنی ڈال کر ابالیں
ابال آجائے تو ہلکی آنچ پر 10منٹ تک پکائیں
10منٹ کے بعد اس کو آنچ سے اتارکر ٹھنڈا کر کے بلینڈر میں ڈال کر پری بنالیں اور مکسچر کو چھان لیں
اب اس کو دوبارہ آنچ پر رکھیں
آٹے کو دودھ میں حل کر کے سوپ میں ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں مزید 5منٹ تک پکا کر چولہے سے اتارلیں
پارسلے اور پنیر سے گارنش کر کے بریڈ رولز کے ساتھ سرورکریں
نوٹ:
آپ اسی سوپ میں گوشت یا ساسیجز بھی شامل کرسکتی ہیں تاکہ یہ گوشت کے شوقین افراد بھی لے سکیں اور اس کو مزید صحت بخش بنانے کیلئے پالک کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ