اُردو پوائنٹ پکوان

چکن پکوڑے


اشیاء: چکن آدھ کلو(چھوٹے ٹکڑوں کی شکل میں ) ہری مرچ دو عدد(درمیانہ سائز) ہرا دھنیا آدھی گھٹی ہلدی آدھا چائے کا چمچہ لہسن تین جوئے لیموں دو عدد بیسن ایک کپ نمک حسب ذائقہ تیل حسب ضرورت(ڈیپ فرائنگ کے لئے) ترکیب: ہری مرچ، ہرا دھنیا اور لہسن باریک پیس لیں۔ بیسن میں درج بالا پیسٹ اور نمک، مرچ اور ہلدی ملا دیں۔ لیموں کا عرق بھی شامل کر دیں۔ آدھا کپ پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر یں۔ گوشت کے ٹکڑوں کو آمیزہ میں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں درمیانہ آنچ پر فرائی کر یں۔ جاذب کاغذ پر رکھتے جائیں۔ (لنچ باکس میں موٹے ٹشو پر رکھ کر دیں...کیچپ یا کٹھی میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ بہت مزے دار لگتے ہیں)۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ