اُردو پوائنٹ پکوان

چکن تکہ پلاؤ


پیالے میں چکن تکہ مصالحہ‘1کھانے کا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ‘سرکہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے چکن کے پیسز پر اچھی طرح لگا کر 1گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
سوس پین میں تھوڑا تیل گرم کرکے چکن میرنیشن کے ساتھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔
دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر فرائی کریں،ہلکا سنہری ہوجائے تو ثابت گرم مصالحہ‘زیرہ‘سبز الائچی‘لہسن ادرک پیسٹ‘ہری مرچیں‘پودینہ اور چکن پاؤڈر ڈال کر فرائی کریں اور 3گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔
اُبال آنے پر چاول شامل کرکے پکائیں۔چاول کا پانی خشک ہونے پرمکس کرکے چکن تکہ چاول پر رکھ دیں،10منٹ دم پر رکھ کر سرونگ پلیٹ میں نکال کر رائتے کے ساتھ سروکریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ