اُردو پوائنٹ پکوان

چکن بینز ہنی پاستا


اس ڈش کو بنانے کیلئے حسب پسند شیپ کا گندم کا پاستا لے کر نمک ملے پانی میں ابال کر چھان لیں اور لوبیا کو بھی ہلکا سا ابال کر رکھ لیں ۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل میں لہسن کو ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر اس میں چکن ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کریں ۔
پھر اس میں ابلا ہوا پاستا،لوبیا اور باریک کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور آخر میں نمک،کالی مرچ،سرکہ ،سویا ساس ،چلی ساس اور شہد ڈال کر پانچ سے سات منٹ فرائی کریں ۔
گر م گرم ڈش میں نکال کر اس مزیدار اور جھٹ پٹ بننے والی ڈش کا لطف اٹھائیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ