اُردو پوائنٹ پکوان

چکن نہاری


ایک برتن میں گھی گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر فرائی کریں
پھر اس میں پسی لال مرچ، نمک ،نہاری مصالہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں
اس میں چھ کپ گرم پانی شامل کریں اور ڈھک کرتیس منٹ پکائیں
میدہ اور گندم کا آٹا چھان کر تھوڑے سے پانی میں پیسٹ بنالیں
اس پیسٹ کو بھی نہاری میں شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں
اسے ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے
آخر میں اسے سلائس میں کٹی ادرک، کٹی ہری مرچ ، ہرا دھنیا، لیموں کے ٹکڑے اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں
نہاری مصالحہ کے لئے: گرائنڈر میں دار چینی، کالی الائچی ، ہری الائچی ،کالی مرچ، سونف ،بھنے چنے، خشخاس، کچری پاوٴڈر، لونگ، جاوتری ،پسی سونٹھ، پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں
اب سے ہوا بنڈڈبے میں بھر کے رکھ دیں اور حسب ضرورت استعمال کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ