اُردو پوائنٹ پکوان

مرغی کا قورمہ


اشیاء: مرغی ایک عدد پیاز 180گرام لہسن پندرہ گرام ادرک پندرہ گرام گھی 220گرام دہی 180گرام نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ زیرہ سیاہ چائے کی آدھی چمچی زیرہ سفید چائے کی ایک چمچی سوکھا دھنیا چائے کی آدھی چمچی کالی مرچ چھ دعدد لونگ چھ عدد دار چینی ایک چھوٹا سا ٹکڑا موٹی الائچی تین عدد سبز الائچی چار عدد کیوڑہ ایک بڑا چمچہ زعفران ایک رتی ترکیب: مرغی کاٹ کر صاف کر لیجئے اور حسب پسند چھوٹے یا بڑے ٹکڑے بنا لیجئے اور کم ازکم 24گھنٹے ریفریجریٹر میں رکھئے پیاز باریک لچھے دار کاٹ لیں۔ لہسن اور ادرک علیحدہ علیحدہ پیس لیں۔ لونگ اور دار چینی کے علاوہ باقی سب مصالحہ باریک پیس کر رکھ لیں گھی کو کڑا کڑا لیں، اس میں پیاز ڈال کر ہلکی براؤن کر لیں۔ پیاز کا رنگ سنہری ہو نا چاہئے۔ پیاز کو گھی میں سے نکال کر باریک پیس لیں اب اس گھی میں مرغی کے ٹکڑے ثابت لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کہ وہ ہلکی ہلکی سرخ نظر آنے لگے پھر اس پر دہی پھینٹ کر ڈال دیں اور بھونتے جائیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور اچھی طرح گھی چھوڑ دے تو اس پر پسا پوا لہسن اور نمک ڈال دیں۔ پھردو چار چمچے چلانے کے بعد ادرک ڈال دیں۔ دو چار چمچے چلانے کے بعد پسا ہو امصالحہ ڈال دیں اور دو منٹ تک بھونیں ۔ پھر پسا ہوا مصالحہ اور سرخ مرچ ڈال دیں۔ اور پانی کا چھینٹا دے دے کر بھونیں دومنٹ تک بھوننے کے بعد اس میں اتنا پانی ڈا لیں کہ گوشت گداز ہو جائے اور تھوڑ اسا شور با بھی رہ جائے۔ اس کے بعد سبز الائچی زعفران اور کیوڑا ملا کر پیس لیں اور سالن میں ڈال کر اسے پانچ منٹ تک دم نچت کر دیجئے۔ تاکہ مہک اٹھے اور گھی چھوڑ دے ۔ پھر اتار لیجئے اور مزے سے کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ