اُردو پوائنٹ پکوان

چکن زیرہ قورمہ


اشیاء: مرغ ایک عدد گھی ڈیڑھ پاؤ پیاز ایک پاؤ پسا ہوا گرم مصالحہ دو تولہ دہی ایک پاؤ نمک حسب ذائقہ سونف آدھ چمچ کالا زیرہ آدھ چمچ ادرک پسا ہوا دو تولہ زعفران ایک ماشہ دھنیا حسب ضرورت لال مرچ حسب ضرورت ترکیب: مرغ کے منا سب لمبائی چوڑائی کے پارچے بنا لیں پھر ان کو چھری کی نوک سے گودیں اس کے بعد زیرے اور سونف کے عرق سے دھوئیں اور ان پر ادرک کا لیپ کر یں پھر ان پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر بھونیں اور ان پر گھی ٹپکاتے جائیں جب وہ ادھ بھنے ہو جائیں تو ہر پار چے کے دو دو ٹکڑے کر لیں اب پیاز کے لچھے کاٹ کر انہیں گھی میں تل کر سرخ کر کے رکھ لیں پھر زعفران کو آدھے گھنٹے دہی میں ملا کر دہی کو خوب گھوٹیں اور اسے بھی الگ رکھیں اس کے بعد باقی پیاز، آدھے دہی ، نمک، لال مرچ اور ادرک کا مصالحہ پیس کر اسے گھی میں بھون لیں اور مرغ کے بھونے ہوئے ٹکڑے اس مصالحے میں ڈال کر گلا ئیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور ٹکڑے اورمصالحہ پانی چھوڑنے لگیں تو سالن چھولہے سے اتار لیں اور گرم مصالحہ چھڑک کرپراٹھوں کے ساتھ تناول فرمائیں۔ اس بھنے ہوئے قورمے کا ذائقہ لا جواب ہوگا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ