اُردو پوائنٹ پکوان

چکن قورمہ اسپیشل


اشیاء: مرغی ایک کلو گھی ایک پاؤ مصالحہ نمبرا دہی ایک پاؤ نمک حسب ضرورت لہسن آدھ چمچ لونگ آٹھ عدد ادرک آدھ چھٹانک لال مرچ دو چمچ دھنیا تین چمچ پیاز دو گھٹی بڑی الائچی چھ عدد مصالحہ نمبر 2 ادرک دو انچ کا ٹکڑا چھوٹی الائچی دس بارہ عدد چھلی ہوئی کیوڑہ چند قطرے لونگ کا سر دو بارہ عدد بڑی الائچی دو تین چھلی ہوئی ترکیب: پہلے گھی میں پیاز براؤن کر کے رکھ لیں اور اس کو مسل لیں پھر اسی گھی میں تمام مصالحے اور مرغی کے حسب منشاء ٹکڑوں کو پتیلی میں ڈال کر بھون لیں ایک پاؤ دہی کو پھینٹ کر ملا دیں اور اس کا پانی خشک کر کے بھون لیں پھر اس میں براؤن کی ہوئی پیاز ڈال دیں۔ اب مصالحہ نمبر 2 ادرک، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، لونگ وغیرہ بھی ڈال دیں ۔ مرغی اگر گل جائے اور مصالحہ چھوڑنے لگے تو دم کے لئے توے پر رکھ دیں کیوڑے کے چند قطرے آخر میں ڈال کر دم دے دیں اور پھر اتار لیں خود کھائیں اور مہمانوں کو پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ