اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ہرا مصالحہ


اشیاء: چکن بارہ ٹکڑے ڈیڑھ کلو ہرا دھنیا پسا ہوا تین گٹھی ہری مرچ دس عدد پسی ہوئی لہسن پسا ہوا آٹھ جوئے دہی ایک پیالی ادرک پس اہوا ایک چمچ نمک حسب ذائقہ کالی مرچ دس عدد لیموں دو عدد گھی یا آئل ایک پیالی ترکیب: چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر چھلنی میں رکھ لیں تاکہ پانی اچھی طرح نکل جائے پھر مرغی پر نمک، دہی، ادرک، لہسن لگا کر ایک دیگچی میں ابالنے کے لئے رکھ دیں۔ ڈھکن بالکل نہ ڈھانکیں۔ جب چکن کا پانی سوکھ جائے تو ٹکڑوں کو نکال کر ایک تھالی میں رکھ دیں۔ دیگچی کو ایسا ہی رہنے دیں۔ ایک فرائی پین میں دو کھانے کے چمچ گھی یا آئل ڈال کر چٹنی تل لیں۔ (یعنی ہرا دھنیا تین گٹھی، ہری مرچ دس عدد اور آٹھ جوئے لہسن ان تینوں کو باہم ملا کر باریک چٹنی پیس لیں اور اس پسی ہوئی تیار چٹنی کو تل لیں) جب تل جائے تو دیگچی میں ڈال دیں پھر اسی فرائی پین میں باقی کوکنگ آئل ڈال دیں۔ جب گرم ہو جائے تو چکن کے ٹکڑوں کوتل لیں۔ جب براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑوں کو تل لیں اور وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑوں کو تل لیں اور وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو چٹنی والی دیگچی میں ڈال دیں۔ جب سب ٹکڑے اچھی طرح اس میں مل جائیں تو اوپر سے کالی مرچ چھڑک دیں اور لیموں کا عرق ڈال دیں۔ دس منٹ کے لئے ہلکی آنچ میں دم دے لیں۔ لیجئے مزید ار ڈش تیار ہے یہ پانچ افراد کے لئے کافی ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ