اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ہرا مصالحہ


اشیاء: چکن ایک کلو نمک پندرہ گرام لہسن پس اہوا پندرہ گرام ادرک پس اہوا پندرہ گرام ہری پیاز پچا س گرام پو دینہ ، ہرا دھنیا ایک ایک گڈی آئل پچاس گرام سویا آدھی گڈی دہی پچاس گرام ہری مرچ پچیس گرام میتھی، گرم مصالحہ دس دس گرام ترکیب: چکن کو کیوب کی شکل میں یعنی چوکور سولہ بوٹیاں بنوالیں،کسی برتن میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں ادرک لہسن پیس کر ڈال دیں۔ لہسن تھوڑا سا بھن جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور چکن کو بھی بھونتے رہیں۔ ہری پیاز، ہرا دھنیا ، پو دینہ، سویا اور ہری مرچ کو گرائنڈر میں ڈال کر پیس لیں۔ چکن بھن جائے تو اس میں پسا ہوا یہ ہرا مصالحہ بھی شامل کر دیں۔ ہرے مصالحے اور چکن کو اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے اور تیل مصالحے سے الگ ہو جائے۔ اب اس میں دہی بھی ڈال دیں اور تقریباََ پندرہ منٹ تک پکائیں۔ آخر میں اس میں میتھی ،نمک اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ چکن ہرا مصالحہ تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ