اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ہرا مصالحہ


چکن کو کیوب کی شکل میں یعنی چوکور 16 بوٹیاں بنوالیں
کسی برتن میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں ادرک لہسن پیس کر ڈال دیں
ادرک ، لہسن تھوڑا سا بھن جائے تو اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال دیں اور چکن کو بھی بھونتی رہیں
ہری پیاز، ہرا دھنیا، پو دینہ ، سویا اور ہری مرچ کو گرینڈر میں ڈال کر پیس لیں
چکن بھن جائے تو اس میں پسا ہوا یہ ہرا مصالحہ بھی شامل کر دیں
ہرے مصالحے اور چکن کو اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے اور تیل مصالحے سے الگ ہو جائے
اب اس میں دہی بھی ڈال دیں اور تقریباً پندرہ منٹ تک پکائیں
آخر میں اس میں میتھی، نمک اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال دیں
اب چکن ہرا مصالحہ تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ