اُردو پوائنٹ پکوان

ھاٹ چکن کا سلاد آم کے ساتھ


یہ ایک نہایت ہی لذیذ سلاد ہے ۔ اسے آپ اپنے بہت خاص قسم کے مہمانوں کے لئے تیار کریں ۔ اس کا خاص خیال رکھیں کہ آم پیلا اور پکا ہوا ہے۔ اجزاء: مٹر 125گرام آم پکا یوا 1عدد مونگ پھلی کے نمک میں بھنے ہوئے دانے 60گرام چکن ،سینے کا گوشت 3عدد تلو ں کا تل ڈیڑھ کھانے کا چمچ اخروٹ کا تیل 5کھانے کا چمچ لیموں کا رس آدھا لیموں پسا ہوا لہسن آدھی پوتھی سرکہ دو کھانے کے چمچ چینی ایک چٹکی کالی مرچ حسب ذائقہ دھنیے حسب ضرورت تل بھنے ہوئے ڈیڑھ کھانے کے چمچ تیار کرنے کا طریقہ: مٹروں کو صاف کریں اور انہیں چند منٹ تک کھولتے ہوئے پانی میں اُبالنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کرلیں۔آلو کو چھلیں اور اس کا گودا اُتار لیں اور اس کے باریک سلائس بنالیں ۔ اب ایک ٹرے لے کر اس میں آم کے سلائس ، مٹر اورمونگ پھلی کے دانے رکھ دیں ۔چکن کے سینے کو کر اس کی طرح کاٹیں اور انہیں آئل لگے ایک کاغذ پر پھلا دیں۔فرائی پین میں تلوں کے تیل کو گرم کریں پھر اس میں اخروٹ کے تیل کے دوکھانے کے چمچ ڈال دیں ۔ اس کے بعد چکن کے ٹکڑے ایک ساتھ ڈال کر چار منٹ تک پکائیں ٹکڑوں کو اُلٹ پلٹ کر تے رہیں ۔جب یہ اچھی طرح براؤن ہو جائے اور گل جائے تو انہیں نکال کر ایک پلیٹ میں ڈال دیں ۔ باقی تیل کو فرائی پین میں لہسن کے ہمراہ ڈالیں جب لہسن سرخ ہونے لگے تو اس میں لیموں کا رس، چینی اور کالی مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ اب مٹر اور آم والی ٹرے میں گوشت کے ٹکڑے ڈالیں اور ان پر سرکہ اور لیموں کے رس کا مکسچر ڈالیں ۔اپنی پلیٹوں میں سلاد کے پتے لے کر اس پر حسب ذائقہ بھنے ہوئے تل اور دھنیے کی پتیاں ڈال کر کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ