اُردو پوائنٹ پکوان

گلاس نوڈلز سلاد


اجزاء: گلاس نوڈلز پیکٹ چھوٹا چھوٹا کٹا ہوا چکن 200گرام خالص آئل دو کھانے کے چمچ جھینگے 100گرام سرکہ دو کھانے کے چمچ ٹماٹر دو عدد شملہ مرچ دو عدد سویا بین سوس ایک کھانے کا چمچ فش سوس(اگر چاہیں) ایک کھانے کا چمچ ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ ہری مرچ دو عدد نمک اور کالی مرچ ذائقہ کیلئے ترکیب: ایسے سوس پین میں پانی گرم کر یں جس میں باآسانی نوڈلز آسکیں ۔ سوس پین چولہے سے اتار کر پانی میں گلاس نوڈلز ڈالیں اور آدھے گھنٹے تک ڈبوئے رکھیں۔ جھینگوں کا خول اُتار کر اچھی طرح دھو ئیں، صاف کر یں اور پھر اچھی طرح پکائیں یہاں تک وہ گل جائیں۔ ٹماٹروں کو مقشر کے لے بیج نکال دیں اور پھر انھیں لمبے لمبے ماجس کی تیلیوں کی صورت میں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کو بھی اسی طرح بیج الگ کر کے لمبی لمبی تیلیوں کی صورت میں کاٹ لیں جبکہ ہری مرچوں کو چھوٹا چھوٹا کاٹیں۔ آئل کو ایک برتن میں گرم کر یں۔ چکن کا قیمہ ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں پھر ڈھکن دے کر اس قدر پکائیں کہ چکن پوری طرح گل جائے۔ نوڈلز کو پانی سے نکالیں اور چکن کے ساتھ اچھی طرح مکس کر یں۔ پھر اس میں پکے ہوئے جھینگے اور باقی اشیاء بھی شامل کر لیں۔ سب چیزوں کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ سب اجزاء باہم مل جائیں ۔ 10منٹ تک پڑا رہنے دیں اور پھر پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ