اُردو پوائنٹ پکوان

چکن مصالحہ دار سلاد


اشیاء: چکن گوشت ایک کلو گرام دہی ایک پیالی دار چینی ایک ٹکڑا ادرک ایک انچ کا ٹکڑا بڑی الائچی ایک ٹی سپون(دانے) گھی تین گرام لونگ دو عدد سیاہ مرچ تین عدد سیاہ مرچ تین عدد(دانے) سلاد چند عدد پتے سرخ مرچ آدھا ٹی سپون چینی بیس گرام نمک آدھا ٹی سپون ادر ک کٹا ہوا بارہ گرام سیسم آئل بارہ ملی لیٹر سرکہ 60ملی لیٹر بادام پسے ہوئے ڈیڑھ ملی لیٹر بادام پسے ہوئے ڈیڑھ ٹیبل سپون ناریل حسب خواہش زعفران ایک ٹی سپون (آٹھواں حصہ) ترکیب: سب سے پہلے مصالحہ کو سل یا کونڈی میں اچھی طرح سے کوٹ لیا جائے اور بہت باریک پیس لیں ۔ پھر گھی گرم کر کے اس میں چھوڑ دیں اور ڈیڑھ منٹ تک بھون لیں۔ اس کے بعد پیاز، لہسن، ادرک ڈال کر بادامی رنگ پرتل لیں ۔ پھر دہی پھینٹ کر سرخ مرچ زعفران ملا کر گوشت میں شامل کر لیں اور سب کچھ گوشت سمیت آدھے گھنٹہ تک بھون لیں۔ آنچ کو ہلکا رکھا جائے۔ اس کے بعد ناریل کا دودھ اور پسے ہوئے بادام اس میں ڈال کر ڈھانپ دئیے جائیں اور ہلکی آنچ پرپکنے دیں۔ آدھے گھنٹہ تک پکائیں اور جب گوشت گل جائے اور تمام پانی خشک ہو جائے تو اسے اتار کر پلیٹ میں ڈال لیا جائے۔ پھر سرکہ اور چینی ملا کر ایک پیالے میں اچھی طرح سے پھینٹ لیں اور جب چٹنی سی بن جائے تو اسے مرغ کے گوشت کے ٹکڑوں پر ڈال دیں اور اس کے اوپر سیسم آئل اور ادرک چھڑک کر اسے خو ب اچھی طرح سے ہلائیں ۔ جب یہ سب کچھ مکس ہو جائے تو اس پر سلاد کے پتے چھڑک دئیے جائیں۔ اگر اس سلاد کو مختلف کھانوں کے ہمراہ نان کے ساتھ تناول کریں گے تو بے حد مزہ اور ذائقہ فراہم کرے گا۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ